نارووال: تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

پاکستان

نارووال: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

نارووال شکرگڑھ روڈ پر مخالفت سمیت سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل ڈرائیور 15 صہیب، 8 سالہ ریحان، 11 سالہ افضان، 15 سالہ آئینہ اور حماد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے صہیب ریحان حماد اور آئینہ جان بحق ہوگئے۔

افضان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا ۔ حادثہ کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ۔ پولیس تھانہ صدر نارووال نے جاں بحق افراد کی لاشیں قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں