صدر مملکت کی کینیڈا میں شہید ہونے والے پاکستانی نژاد خاندان کے لواحقین سے تعزیت

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی کینیڈا میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی نژاد خاندان کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔

منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے خاندان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت اور خاتونِ اول نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں