ملکی بندرگاہیں سی پیک کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد رکھیں گی، وزیراعظم

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی بندرگاہیں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کی تجارتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے سرگرم ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کو ازبکستان دورے کے معاہدوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی،

وزیراعظم کو رواں ہفتے سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس کی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی گئی، عمران خان نے وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات کے استحکام کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کی کوششوں کوسراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بشمول ان ریاستوں کے خطے بھر کو سمندر تک رسائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. مستقبل قریب میں پاکستان کی بندرگاہیں سی پیک کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد رکھیں گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں