سعودی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کی وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی، وزارت خارجہ حکام اور سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

نور خان ائیربیس لائونج میں طاہر محمود اشرفی اور شہزادہ فیصل بن فرحان میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں