عامر لیاقت ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑے، ویڈیو ٹویٹ کردی
کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑے، خود ہی تلخ کلامی کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔
عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا۔ اہلکار عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے۔ پولیس والوں کا لاک ڈاؤن میں منہ کھلا ہوا ہے۔ پورا دن کئی پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے ہمراہ گاڑی میں 3 افراد سوار تھے، انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل کو کہا کہ تم مجھے جانتے ہو؟ میں اس علاقے کا ایم این اے ہوں، تم لوگ شہریوں کو تنگ کر رہے ہو، ان سے پیسے بٹورتے ہو۔
اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں … پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے pic.twitter.com/w33Wnm51EW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 2, 2021
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ عامر لیاقت کے ہمراہ افراد نے طیش میں آکر سرکاری گاڑی کی ڈگی پر مکے مارے، انہوں نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی، الزامات لگائے اور نوکریوں سے نکلوا دینے کی دھمکی بھی دی۔