کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پاکستان

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں، دنیا کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت واپس کرائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ فاشسٹ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہاء کر دی ہے، بھارت نے دو سال قبل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا، بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی نئی داستان کا آغاز کیا، نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں