کراچی: واٹر ٹینکر کے کم عمر ڈرائیور نے 2 سگے بھائیوں کو کچل دیا

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واٹر ٹینکر کے کم عمر ڈرائیور نے 2 سگے بھائیوں کو کچل دیا۔

نیو کراچی سیکٹر 11 سندھ گورنمنٹ اسکول کے قریب پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بھائیوں کی شناخت 15 سالہ حمزہ اور 8 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو مدرسے چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

علاقہ مکینوں نے کم عمر 20 سالہ ڈرائیور شکیل کو پکڑ کر تشدد کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں