'بجلی بلوں میں 35 فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہوچکا'

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں 35 فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہوچکا، عمران خان نے مہنگائی کو عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم فیصلہ کر لے کہ اگر مہنگائی سے نجات چاہئیے تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا، مہنگائی کے خلاف ملک بھر کے عوام کمر کس کر باہر نہ نکلے تو عمران خان کے عوام پر حملے نہیں رکیں گے، بجلی کے دس ہزار روپے تک کے بلوں پر 5 اور 20 ہزار تک کے بلوں پر 10 فیصد انکم ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجلی کے 30 ہزار روپے تک کے بلوں پر 20 فیصد جبکہ 40 ہزار روپے تک کے بلوں پر 20 فیصد انکم ٹیکس مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا، پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں ہونے والا اضافہ عام آدمی کے بجٹ کو مزید متاثر کرے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں