نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی: فرخ حبیب

پاکستان

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی، الیونتھ آور پر پاکستان کیساتھ کوئی چیز نہیں شیئر کی گئی، مریم نواز نے نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر طنزیہ ٹویٹ کیا، ن لیگ چھوٹی سوچ سے باہر نکلے اور قومی سوچ اپنائے۔

وزیر مملکت و رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی، الیونتھ آور پر پاکستان کیساتھ کوئی چیز نہیں شیئر کی گئی، دنیا بھر سے پاکستان کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا، یہ مغرب زادے سبز پاسپورٹ کی عزت پر لیکچر دے رہے ہیں، ن لیگ اس سوچ سے باہر نکلے اور قومی سوچ اپنائے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا تھا، 2 بار صدر پیوٹن کا وزیراعظم کو فون آیا، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا، پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں اہم کردار ادا کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں