نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پرعیدمیلادالنبی ﷺ کی خوشی میں چراغاں
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان نےبنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ کی تصویرٹویٹ کردی
  • بریکنگ :- ربیع الاول کی تیاریاں جاری ہیں،وزیراعظم عمران خان
Coronavirus Updates

خیبرپختونخوا میں عدالتی سزائوں کے تعین اور کمی سے متعلق قانون سازی مکمل

پاکستان

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختوںخوا میں عدالتی سزائوں کا تعین اور ان میں کمی سے متعلق قانون سازی کر لی گئی، سزائیں دینے کے لیے حکومت قواعد و ضوابط ترتیب دے گی، قانون کا اطلاق ماتحت عدالت کی دی جانیوالی بعض سزائوں پر ہو گا، معاون خصوصی کہتے ہیں عدالتوں پر بوجھ کم ہو گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سزائوں کے تعین سے متعلق سابقہ قوانین میں ترامیم کر لیں، ملزمان کو سزائیں دینے کےلیے حکومت قواعد و ضوابط ترتیب دے گی

صوبے میں سینٹینسنگ بل 2021 منظور کرلیا گیا جس کے تحت سزائوں کو سنائے جانے کے موقع پر مجرم کی عمر، برتائو اور دیگر امور کو مد نظر رکھا جائیگا، شدت پسندی، ریاست کے خلاف سرگرمیاں، مذہبی منافرت پھیلانے سمیت دیگر سنگین جرائم کی پاداش میں ملزمان کو سزائیں دینے کے لیے حکومتی قواعد وضوابط پر عملدرآمد لازمی ہو گا، معاون خصوصی کہتے ہیں اقدام سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا۔

بل کے تحت ماتحت عدلیہ کو بھی پابند بنایا جائیگا کہ وہ حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ہدایت پرعملدرآمد کرے، حکومت کی جانب سے ایک کونسل کا قیام عمل میں لایا جائیگا، سزائوں سے متعلق کونسل قوانین پر عملدرآمد اور عوام میں آگاہی بھی پیدا کرے گی، شہریوں نے بھی اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

قانون کے ذریعے 6 ماہ سے 25 سال قید کےحوالے سے 4 زونز بنائے ہیں اور ہر ایک کے حوالے سے الگ الگ گائیڈ لائنز مرتب کی جائیں گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں