مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے تقریر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر سے مجاہدین گروپوں، القاعدہ اور افغان مجاہدین کو ہیرو سمجھا جاتا تھا، امریکی صدر رونلڈ ریگن نے 1983ء میں انہیں وائٹ ہاوٴس میں دعوت دی، خبر کے مطابق انہوں نے ان کا موازنہ امریکا کے بانیوں کے ساتھ کیا، وہ ہیرو تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں