اسلام آباد ہائیکورٹ: وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنیکا حکم

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری زمینوں پر قبضوں پر آپریشن سے روکنے کے سٹے آرڈرز کی بھی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کر کے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کرتے ہوئے نالوں پر قبضے کر کے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا گرا دیں، کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کچی آبادی، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے کیسز کی سماعت 2 ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں