شہبازشریف نے بجلی، پٹرول اور ٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے بجلی، پٹرول اور ٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دیا ہے۔

بجلی قیمتوں میں اضافے پر قومی اسملبی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی صدر شہباز شریف نے ردعمل میں کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، اب یہ بات سچ ثابت ہوگئی۔ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا، یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کررہے ہیں، عمران نیازی ظالم ، کرپٹ اور نااہل حکمران ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے بھی بجلی مہنگی کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، عوام پر اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جا رہا ہے، حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بجلی کی قیمت 1.68 فی یونٹ بڑھائی ہے جس سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کمرتوڑ مہنگائی کے دوران یہ اضاجہ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں