نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری
  • بریکنگ :- ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسےفی لٹربرقرار،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پٹرول کی فی لٹرقیمت 145روپے 82 پیسےبرقرار،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- لائٹ ڈیزل کی قیمت 114روپے 7 پیسےفی لٹرکی سطح پربرقراررہےگی
  • بریکنگ :- مٹی کےتیل کی قیمت 116روپے 53 پیسےفی لٹربرقرار، نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ
Coronavirus Updates

کورونا کیخلاف مثبت اقدامات کے بہتر نتائج، 24 گھنٹوں کے دوران 893 نئے مریض

پاکستان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 24 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 572، سندھ میں 4 لاکھ 65 ہزار 175، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 650، بلوچستان میں 33 ہزار 114، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 366، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 402 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 385 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ ایک لاکھ 15 ہزار 188 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 589 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 8 ہزار 438 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 833، سندھ میں 7 ہزار 525، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 679، اسلام آباد میں 937، بلوچستان میں 352، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں