شوکر کمیشن نے شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا: شہزاد اکبر

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواسی میں سے انہتر شو گرملوں کا آڈٹ مکمل ہوگیا، شوگر ملز پر 619 ارب روپے کا ٹیکس لگایا گیا، شوکر کمیشن نے شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا، احتساب کیلئے ضروری ہے شفاف طریقے سے تحقیقات ہوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کیلئے ضروری ہے کہ اوپن انکوائریز ہوں، ماضی میں متعدد انکوائریز کو پبلک نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے ہر معاملے پر انکوائری کرائی، شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات تھے، شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر 5 سال کا آڈٹ کیا گیا، شوگر ملز پر 619 ارب روپے ٹیکس عائد کیا گیا، چینی کی بلیک مارکیٹنگ سے ٹیکس کا نقصان ہوتا ہے، ماضی میں گنے کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ نہیں ملتا تھا، نئی قانون سازی میں سٹے بازی کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں