حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی: شاہ محمود

پاکستان

ملتان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں سے مثالی تعلقات ہیں، حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کیلئے صرف صبر کی دعا کر سکتا ہوں، لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔ آئینی مدت پوری کریں گے ،اگلی باری پھر ہماری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہمیں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، مہنگائی موجودہ حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں