نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناکانیا ویرینٹ اومی کرون 40ممالک میں پہنچ گیا،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- اومی کرون سےابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- لوگ نئے ویرینٹ سے گھبرائیں نہیں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- شہری پہلےسےثابت شدہ حفاظتی اقدامات پرعمل کریں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- بچاؤکےلیےزیادہ سےزیادہ لوگوں کوویکسین لگائی جائے ،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- ویکسین کواپ گریڈکرنےسےمتعلق ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے،عالمی ادار صحت
  • بریکنگ :- نئے ویرینٹ کےخلاف بھی پہلےسےموجودویکسین کااستعمال جاری رکھاجائے،عالمی ادارہ صحت
Coronavirus Updates

الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملہ،اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں طلب

پاکستان

اسلام آباد:(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کے معاملے پر ای سی پی نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے 21 اکتوبر کو طلب کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیاہے۔

وفاقی وزیر کی طلبی کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو نوٹس مں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرالزامات کی وضاحت کریں۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن باضابطہ سماعت میں اعظم سواتی سے وضاحت مانگے گا جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے پہلے نوٹس کا جوب نہیں دیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں