شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

پاکستان

میرانشاہ: (دنیا نیوز) دہشتگردوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے باعث پاک فوج کا سپاہی وطن پر قربان ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادل کے باعث پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔ جس کا نام سیف اللہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں