شہباز کا بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے اور مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہوشیاری اور ارض پاک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہونے کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لئے ہمیشہ شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ وارانہ تیاری اور چوکسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، غیر معمولی صلاحیت اور پیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کے لئےانعام اور اعزازات کا اعلان کیا جائے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں