بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی تیسری کوشش تشویشناک ہے: بلاول

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش تشویشناک ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، پاک بحریہ نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام کیا بلکہ انہیں بے نقاب بھی کیا، بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش تشویشناک ہے، بھارت کے رویے پر عالمی برادری نوٹس لے، بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہوچکا ہے، جارحانہ عزائم کیخلاف ہر پاکستانی سیسہ پلائی دیوار ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں