شیخ رشید کی الیکشن سے پہلے تیسری نون لیگ وجود میں آنے کی پیش گوئی

پاکستان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے الیکشن سے پہلے تیسری نون لیگ وجود میں آنے کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے 'ن' اور'ش' الگ الگ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے قریب ایک نئی الائنمنٹ ہوگی، خوشی ہے پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا، پی ڈی ایم شوق سے احتجاج کرے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں، الیکشن سے پہلے اپوزیشن دنگا فساد کرے گی تو اپنے لئے گڑھا کھودے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک نیوی نے تیسری مرتبہ بھارتی سب میرین کو شٹ اپ کال دی ہے، پاک نیوی نے مجھے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ڈالر کی نقل و حمل کو روکا جاسکے، اسلام آباد کیلئے پولیس ڈرونز کا ایک اسکواڈ بنانے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں