حکومت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی سکیورٹی واپس لے لی

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے رکن سندھ اور رکن پنجاب کو فراہم کی گئی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران سے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ممبران سے سکیورٹی واپس لی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ سے رابطہ کیا ہے جس میں انہیں ممبران کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن ارکان کی سیکیورٹی سے متعلق معاملہ وزیر داخلہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں