'حکومت معاشی تباہی اور مہنگائی کے ذریعے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کی مجرم ہے'

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حکومت کو معاشی تباہی اور مہنگائی کے ذریعے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کا مجرم قرار دے دیا، کہتے ہیں پاکستان کے عوام کو معیشت اور موجودہ حکومت میں سے ایک کو چننا ہوگا۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حکومت کا ایک ایک منٹ پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کا اعلان کر کے اشیائے خورونوش کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، یہ ہے اس حکومت کا احساس اور وعدہ؟ ایک بار پھر اُن کی بات سچ ثابت ہوئی کہ یہ حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کی شرائط کیوں چھپا رہی ہے، شرائط نہیں مانیں تو پھر مہنگائی کیوں ہوئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں