وزیراعظم وفاقی وزرا کوبلوچستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت سے روکیں: جام کمال

پاکستان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی وزرا کو بلوچستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وفاقی وزرا پی ٹی آئی بلوچستان کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیں، میں نے اپنا اختیار اپنے گروپ بی اے پی کے اراکین اور اتحادیوں کو دیا، موجودہ منظرنامےمیں جوبھی بہتر ہو گا وہ فیصلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ناراض ممبران سےحکومت بنتی ہے تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں، اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیں، صوبے کو آنیوالے دنوں میں جو بھی نقصانات ہونگے اس کے ذمہ دار ناراض گروپ اور چند مافیاز ہونگے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں