کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات مثبت رخ کی طرف بڑھ رہے ہیں:نور الحق قادری

پاکستان

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات مثبت رخ کی طرف بڑھ رہے ہیں،کل سارا دن مذہبی جماعت کے ساتھ بات چیت میں گزارا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ کچھ چیزوں پر وزیر اعظم سے مشاورت کی ضرورت ہے ، کچھ امور کا تعلق عدالتوں سے ہے جبکہ کچھ وزارت قانون سے متعلقہ ہیں۔

نور الحق قادری نے کہا کہ ہم نے تین دن میں چیزیں واضح کرکے رابطہ کرنے کا کہا ہے ۔
انہوں نے پاک بھارت میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم میچ کے دوران تسبیح ہاتھ میں رکھ کر دعا کرتے رہیں گے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں