این اے 133 ضمنی الیکشن، جمشید اقبال، شائستہ پرویز و دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ اور شائستہ پرویز ملک سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

آر او آفس کے باہر جمشید اقبال چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوا ہے اور ایکسپورٹ بڑھی۔ صرف مریم بی بی کی تقریروں سے مہنگائی دکھائی دیتی ہے۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک نے اپنے نمائندے کی وساطت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ انشااللہ حلقے کے عوام مایوس نہیں کرینگے ،اُمیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کل آویزاں کی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں