’داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر دوبارہ شروع ہوگئی‘

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر دوبارہ شروع ہوگئی۔

چودھری مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 4300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنےکی صلاحیت رکھنے والا داسو ڈیم پاکستان میں پن بجلی کاسب سے بڑا منصوبہ ہے، یہ پاک چین دوستی کاایک اور اہم سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا الحمدللہ پاکستان کے دشمنوں کی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام ہوگئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں