نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کےواقعہ میں پیشرفت
  • بریکنگ :- مرکزی ملزم فرحان ادریس گرفتار،ترجمان پنجاب پولیس
  • بریکنگ :- فرحان کوویڈیومیں تشددکرتےاوراشتعال دلاتےدیکھاجاسکتاہے،ترجمان
  • بریکنگ :- پولیس کی مدعیت میں دہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج،ترجمان
  • بریکنگ :- واقعہ میں ملوث 100سےزائدافرادکوحراست میں لےلیاگیا،ترجمان
  • بریکنگ :- سی سی ٹی وی فوٹیج سےشناخت کاعمل جاری ہے،ترجمان
  • بریکنگ :- دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں،ترجمان
Coronavirus Updates

پاکستانی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات کا امریکا معترف

ریاض: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوزف بائیڈن کے خصوصی نمائندے جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کر ڈالی۔

مڈل ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشئیٹو سمٹ کی سائید لائن پر وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جان کیری سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ دونوں فریقین نے تعاون کے ایک مؤثر فریم ورک کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے "یو ایس پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ" کے افتتاحی اجلاس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور امریکا کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں خیالات، مہارت اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے، پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تخفیف، لچک اور موافقت میں سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہئے۔

جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دو طرفہ تعلقات، آب و ہوا اور ماحولیات میں مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں