کراچی انتظامیہ کی جانب سے آج نسلہ ٹاور پر کارروائی کئے جانے کا امکان

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے آج نسلہ ٹاور پر کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔ بیشتر مکین رضاکارانہ طور پر گھر خالی کر کے چلے گئے۔

کراچی کی رہائشی عمارت کے مکینوں کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ عمارت کے پانی، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔

یاد رہے نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کے لیے اخبارات میں اشتہار شائع کیا گیا۔ کمشنر آفس سے جاری کیے جانے والے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو محفوظ طریقے سے مسمار کرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔ کمشنر کراچی اقبال میمن کے احکامات پر کمشنر آفس نے انگریزی اور اردو اخبارات میں اشتہار شائع کرایا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں