سازشی ٹولے کے سامنے کسی صورت نہیں جھکیں گے: کامران بنگش

پاکستان

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ کسی صورت سازشی ٹولے کے سامنے نہیں جھکیں گے، لوگ جو بھی کہیں ہم نے اپنا کام کرنا ہے۔

پشاور میں شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف ہفتہ منایا جارہا ہے،ریڈ ریبن ہفتہ آگاہی مہم کے طور پر منارہے ہیں۔ منشیات کا کاروبار کرنے والے انسانی زندگیوں کا تباہ کررہے ہیں،نئے نشے نوجوانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں، منشیات فروخت کرنے والے مجرم ہیں منشیات استعمال کرنے والے مجرم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی چیمپینن شپ میں خیبر پخونختوا چیمپیئن بنا، 12 سو کھلاڑیوں کو وظیفہ دے رہے ہیں ،ہاکی کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ لیگ کا انعقاد کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں