عبدالقدوس بزنجو کا وزیراعلیٰ بلوچستان بننا یقینی

پاکستان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بننا یقینی ہوگیا انکے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹری کے دفتر میں وزیراعلی کے لئے کاغذات شام بجے تک جمع کرائے گئے، اس دوران عبدالقدوس بزنجونے 5 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان کے مقابلے میں کسی امیدوارنے کاغذات جمع نہیں کرائے، مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔

اس صورت حال میں عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی یقینی ہے۔ کاغذات نامزدگی درست قراردیئے جانے کے بعد وہ بطورنومنتخب وزیراعلی ایوان سےاکثریت کاووٹ لیں گے انہیں 33اراکین کے ووٹ لازماً لینےہوں گے۔ اکثریت حاصل کرنےبعد سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجوکے بطور وزیراعلی نامزدگی کااعلان کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں