کراچی بلاول ہاؤس کا پیٹ پال رہا،سندھ میں مافیا ناکے لگائے بیٹھا ہے:فرخ حبیب

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی بلاول ہاؤس کا پیٹ پال رہا ہے ،سندھ میں جگہ،جگہ مافیا ناکے لگا کربیٹھا ہے، صوبے کے کسان کوحق دلانے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کراچی میں میگا منصوبے زیر تعمیر ہیں،کراچی توبلاول ہاؤس کا بھی پیٹ پال رہا ہے لیکن ان کے پیٹ نہیں بھرتے،سندھ حکومت کی کسان دشمن پالیسیاں ہیں، نہروں کے بند کوتوڑکروڈیروں کوپانی دیا جاتا ہے۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے کسان کوحق دلانے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے،سندھ میں گندم چوہے کھاجاتے ہیں ،یہ کونسے چوہے ہیں جوبلاول ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں،این ایف سی کا پورا شیئردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مکئی کی فصل میں18فیصد اضافہ ہوا،وفاق سندھ کے کسان کوان کا حق دلانے کے لیے ہروہ اقدام اٹھائے گا جبکہ گرین لائن،کے فور،سرکلرریلوے،کراچی کورویڈور،نالوں کی صفائی،سڑکیں وفاق بنارہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں