اپوزیشن کا احتجاج بھی کام نہ آیا، سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل منظور

پاکستان

کراچی:(دنیا نیوز)اپوزیشن کا احتجاج بھی کسی کام نہ آیا اور سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل کو منظور کرلیا گیا ۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن ارکان کے احتجاج کی آڑ میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ بل منظور کرلیا ،اپوزیشن ارکان کی جمع کرائی گئی ترامیم ایوان میں پیش نہیں کیں۔

حزب اختلاف کی جانب سے شور شراباکیا گیا جبکہ سپیکر ڈائس کا گھیراؤکرتے ہوئے شدید نعرے بازی کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کیا گیا۔

بعدازاں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ کے بلدیاتی نظام پر پھر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی،اسمبلی میں لوکل باڈی کا بل لائے، بل کسی کو دکھایا اوربتایا نہیں گیا۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ اس بل کو اسمبلی میں لیکر آتے، اسمبلی کے ارکان کوبات کرنے کا موقع دیتے،آزادی کے ساتھ اس پر بحث کرتے،میئر اور ڈپٹی مئیر کے لئے سیکریٹ ووٹنگ لے آئے ہے تاکہ لوگوں کی خرید و فروخت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مزید اختیارات لے لئے گئے ، کے ایم سی کہ سکول اور ہسپتال سندھ حکومت کے پاس چلے جائینگے جبکہ ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں