این اے 133، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات کی ویڈیوز وائرل

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات عائد کر دیئے، دونوں جماعتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرادی گئی ، شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری کے ویڈیو ثبوت بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی طرف سے این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے، الیکشن کمیشن اپنے ذرائع سے ان معلومات اور شکایت کی تصدیق کر سکتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں