نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوئٹہ:مستونگ منگچرکےقریب مسافرکوچ اورکارمیں ٹکر
  • بریکنگ :- کوئٹہ:حادثےمیں 2 خواتین،2 بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق
Coronavirus Updates

تبدیلی سرکار ملک کو 30سال پیچھے لے گئی ہے:سراج الحق

پاکستان

اسلام آباد:(دنیا نیوز)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار ملک کو 30سال پیچھے لے گئی ہے، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول مافیا نے تین سو پچاس ارب، ایل این جی مافیا نے سو ارب کمالئے اور عوام کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے،حکومت نے پہلے نوجوانوں سےہاتھ کیا اب اوورسیز پاکستانیوں کو دھوکا دینا چاہتےہیں،کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی بناسکتی ہے،پناما ہو یا پنڈورا پیپرز انہی تین جماعتوں کے لوگوں کانام ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں