کراچی گرین لائن منصوبہ اگلے 10دن میں ٹرائل آپریشن کیلئے تیارہوگا:اسد عمر

پاکستان

کراچی:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی گرین لائن منصوبہ اگلے 10دن میں ٹرائل آپریشن کیلئے تیارہوگا اور25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہو گا، اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مقامی حکومتوں سے اختیارات چھین لیےہیں،وفاق کی بھرپور معاونت سے کراچی کی ترقی کا سفرشروع ہوچکا ہے،دسمبر2022 مردم شماری مکمل کردی جائےگی جبکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ مردم شماری ہر 5 سال بعد کرائی جائےگی اورمردم شماری کراچی کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کی نوکریاں کراچی والوں کو ملنی چاہیے،عمران خان نے کراچی کو صدرپاکستان اورگورنر سندھ دیا، عمران خان کی جدوجہد میرٹ اورانصاف کیلئے ہے،سندھ میں چلنےوالے نظام سے عوام کو حقوق نہیں مل رہے،سندھ حکومت نے جعلی مقامی حکومت کا اعلان کیا اور ہم سندھ حکومت کے نئے نظام کو مسترد کرتےہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں