نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نےاپوزیشن کو کلین بولڈ کردیا،حسان خاور
  • بریکنگ :- اپوزیشن کی آنیاں جانیاں پہلےبھی دیکھ چکے ہیں،حسان خاور
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے ،ترجمان پنجاب حکومت
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم مردہ گھوڑاہے،اس میں جان ڈالنےکی ہر کوشش ناکام ہوگی،حسان خاور
Coronavirus Updates

'طلبا، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پر، عمران صاحب احتجاج کرنیوالوں کے مطالبات سنیں'

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، ‎آج ڈاکٹرز، طلبا، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‎ٹویٹ کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی، ‎عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں،‎ عوام کی فریادیں، مطالبات اور بددعائیں نہ سنیں، عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں، ‎فواد صاحب جھوٹے ٹویٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں۔‎

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں