کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 414 نئے مریض

پاکستان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 737 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 185، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 820، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 75، بلوچستان میں 33 ہزار 484، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 412، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 722 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 156 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 381 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 737 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 27، سندھ میں 7 ہزار 621، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 846، اسلام آباد میں 955، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں