'پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت، پیپلزپارٹی کا پشاور میں جلسہ کرنا خوش آئند'

پاکستان

اسلام آباد (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی کا پشاور میں جلسہ کرنا خوش آئند ہے، ن لیگ کو بھی سنٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت بدقسمتی سے بہت سطحی ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہوگی جب قومی سیاست ہوگی، کامیابی صرف تنقید سے نہیں ملتی، متبادل ایجنڈا ہو تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں، دونوں جماعتوں کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواہش کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، دونوں جماعتیں بڑی اصلاحات کیلئے بھی تجاویز دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں