پاکستان کشمیریوں کا ہم آواز، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی۔ منیر اکرم نے  ابدوابیرے  کو شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا۔ خط میں کہا گہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت امن اور سلامتی کے لیے مسلسل خطرے کا باعث بن رہا ہے، پاکستان کو بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں