نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس
  • بریکنگ :- آبپاشی نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل کاجائزہ
  • بریکنگ :- اسلام آباد: صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم پر بریفنگ
  • بریکنگ :- حکومت دریائی پانی ذخیرہ کرنےکےمنصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنارہی ہے، بریفنگ
  • بریکنگ :- پنجاب ،خیبرپختونخوامیں پانی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کیےجارہےہیں،بریفنگ
  • بریکنگ :- حکومت ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہی ہے، بریفنگ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی جاری منصوبوں کومعینہ مدت میں مکمل کرنےکی ہدایت
Coronavirus Updates

حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے: شیری رحمان

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈجسٹمنٹ، اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا، عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں، آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں، پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی حکومت یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلی گئی، پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے ہیں، جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں