نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہوردھماکا،وزیراعلیٰ پنجاب کوابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش
  • بریکنگ :- ابتدائی تحقیقات کےمطابق پلانٹڈ ڈیوائس سے دھماکاکیا گیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکےمیں ڈیڑھ کلوبارودی مواداستعمال کیا گیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکےمیں عمارت اور 8موٹرسائیکلوں کونقصان ہوا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ، 29زخمی ہوئے،رپورٹ
  • بریکنگ :- جاں بحق افرادمیں رمضان اورابصار شامل،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکا ایک بجکر 40منٹ پر ہوا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
  • بریکنگ :- زخمیوں کوبہترین طبی امداد دی جارہی ہے،رپورٹ
  • بریکنگ :- لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی،رپورٹ
Coronavirus Updates

بہاولنگر میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

پاکستان

بہاولنگر:(دنیا نیوز) بہاول نگر میں منڈی مدرسہ کے قریب ٹرک اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رکشہ میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیورموقع پا کر فرار ہو گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں