اساتذہ سکول میں سموگ،پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کیلئے دعاکریں:پرویز الہیٰ

پاکستان

لاہور:(دنیا نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اساتذہ سکول اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے بعد سموگ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کیلئے دعاکریں۔

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اساتذہ باران رحمت کیلئے بچوں سے خصوصی دعا کروائیں،اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کی دعائیں جلد قبول فرماتا ہے جبکہ علماء اکرام فصلوں خاص طور پر گندم کیلئے بارش کی خصوصی دعا کروائیں۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے علماء اکرام اور اساتذہ نے ملاقات کی،ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں،موسم کی تبدیلی بھی ان بیماریوں کے بڑھنے کی بڑی وجہ ہے،تمام بیماریوں سے نجات کا واحد حل رحمت خدواندی بارش ہے اوراس وقت فصلوں کی بہتر کاشت کیلئے بھی بارش کی سخت ضرورت ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں