رانا شمیم کا اصل بیان حلفی منگوانے کیلئے اٹارنی جنرل آفس کا پاکستان ہائی کمیشن کو خط

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا لندن سے اصل بیان حلفی منگوانے کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہائی کمیشن کو خط لکھ دیا

اٹارنی جنرل آفس نے خط اسلام آباد ہائیکورٹ کےاحکامات کی روشنی میں لکھا ،، جس میں کہا گیاہے کہ اصل بیان حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلدعدالت میں پیش کیاجائے، بیان حلفی کی کاپی نمائندے کے سامنے دستخط کروا کرمحفوظ کی جائے، خط کی کاپی رانا شمیم، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف آفریدی اورسیکرٹری وزارت خارجہ اسلام آباد کوبھی ارسال کی ہے۔

دوسری جانب سابق رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے اور بیانِ حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلدعدالت میں پیش کیا جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں