بلوچستان: 15 دسمبر سے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

پاکستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ سکول 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رہیں گے،صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب اور اس کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے، اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو سیاحتی مقامات وادی نیلم، باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان، وادی ہنزہ، گلگت، سکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے، پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤمیں اضافے کی توقع ہے، رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں