ملک میں کورونا کے حملے جاری، مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کے حملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 767 ہو گئی جبکہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 452 ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں 12 لاکھ 86 ہزار 825 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 12 لاکھ 45 ہزار 606 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ آٹھ دو ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں