محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر شہروں میں سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، وادی نیلم اور زیارت میں برفباری سے موسم حسین ہوگیا۔

پنجاب میں بارش کا سپیل شروع ہو گیا، میانوالی اور کالاباغ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، بادل برسنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں