نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- افغان طالبان کی رواں برس مارچ تک لڑکیوں کےتمام اسکول کھولنے کی یقین دہانی
  • بریکنگ :- مارچ تک خواتین کےتمام تعلیمی ادارےکھول دیئےجائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- لڑکیوں کی تعلیم میں اصل رکاوٹ تعلیمی اداروں میں گنجائش کی کمی ہے،ترجمان
Coronavirus Updates

عوام ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بیروزگاری کا راستہ روکیں: شہباز شریف

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لیں۔عوام باتوں، دعوؤں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کوووٹ دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جوق درجوق گھروں سے نکلیں، حالات بدلنے میں اپنا کردا ر ادا کریں۔

واضح رہے لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن جاری ہے جہاں پولنگ شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ پی ٹی آئی امیدوارجمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردہوگئے تھے، نشست ن لیگ کے پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں