سندھی ثقافتی دن کی تقریبات جاری، اجرک پہنے شہریوں کی ریلیوں میں شرکت

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں آج سندھی کلچر ڈے بھر پور انداز سے منایا جا رہا ہے ، سندھ کے مختلف شہروں میں سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جن میں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔

سندھی کلچر ڈے کے موقع پر شہر شہر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، سندھی گیتوں پر رقص کرتے شہری اپنی ثقافت کا اظہار کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی رہنماوں کے علاوہ بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد ریلیوں میں شریک ہے۔

تھرپارکر میں بھی سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں،کندھ کوٹ میں بھی سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران سندھی نغموں پر رقص کیا گیا۔

سیہون شریف اور کنڈیارو میں بھی ثقافتی رنگوں کی بہار، طلبا و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے تو سماں بندھ گیا۔ کشمور اور لسبیلہ میں بھی سندھی کلچر ڈے بھر پور انداز میں منایا گیا، تقریبات اور ریلیاں نکالی گئیں ، شرکا نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھی نغموں پر رقص کیا۔ لاڑکانہ ، سانگھڑ اور گھوٹکی میں بھی سندھی کلچر ڈے منایا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں