وزیراعظم کراچی گرین لائن منصوبے کا 10 دسمبر کو افتتاح کریں گے: اسد عمر

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی گرین لائن منصوبے کا 10 دسمبر کو افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کراچی کے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ وزیراعظم کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ منصوبے گرین لائن کا 10 دسمبر کو افتتاح کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں